اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی ریٹس ایک سو بیس روپے فی کلو سے بھی زیادہ، چوتھی دہائی جاری

اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی ریٹس ایک سو بیس روپے فی کلو سے بھی زیادہ، چوتھی دہائی جاری

اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتیں سرکاری نرخ سے بہت زیادہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے، جس میں صارفین کو تقریباً دوگنا قیمت پر گیس خریدنی پڑ رہی ہے۔

 حکومت نے ایل پی جی کی قیمت 241 روپے فی کلو مقرر کی ہے، لیکن پرچون مارکیٹ میں یہ گیس 400 سے 430 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک طرف سوئی گیس کے بل ادا کر رہے ہیں اور دوسری طرف مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اس دور میں سفید پوش طبقہ خاص طور پر مشکلات کا سامنا کر رہا ہے، لیکن ان کے مسائل سننے والا کوئی نہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں کو فوری طور پر سرکاری نرخ کے مطابق لایا جائے اور مقررہ قیمت پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر کارروائی کی جائے۔