بنگلادیش میں بھیک مانگ کر گزر بسر کرنے والے 35 سالہ شخص مورو میاں کا 21 شادیوں کا دعویٰ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مورو میاں کا دعویٰ ہے کہ اس کی 21 بیویاں ہیں، تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اپنی تمام بیویوں کے نام بھی یاد نہیں رکھ پاتا۔مورو میاں کے مطابق اس نے کبھی خود کسی خاتون کو شادی کی پیشکش نہیں کی بلکہ خواتین ہی اس کے پاس شادی کا پیغام لے کر آتی رہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ کسی خاتون کو انکار نہیں کر پاتا تھا، اسی لیے شادی کی ہر پیشکش قبول کرتا گیا اور یوں اس کی شادیوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی۔حیران کن دعوے کے باوجود مورو میاں مبینہ طور پر آج بھی ایک کمرے کی جھونپڑی میں رہتا ہے اور اپنے خاندان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے بنیادی طور پر بھیک مانگنے پر انحصار کرتا ہے۔تاہم مورو میاں کی 21 شادیوں کے دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی اور یہ معاملہ فی الحال ایک وائرل دعوے تک محدود ہے۔