معاشی اصلاحات پاکستان کے لیے ’’ایسٹ ایشیا موومنٹ‘‘ ثابت ہو سکتی ہیں:وفاقی وزیر خزانہ

معاشی اصلاحات پاکستان کے لیے ’’ایسٹ ایشیا موومنٹ‘‘ ثابت ہو سکتی ہیں:وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں حالیہ اصلاحات پاکستان کے لیے ’’ایسٹ ایشیا موومنٹ‘‘ ثابت ہو سکتی ہیں، اور ٹیرف میں کمی سے ملکی برآمدات اور صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

اسلام آباد میں پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال ترسیلات زر 38 ارب ڈالر تھیں جبکہ رواں مالی سال یہ 41 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا فوکس ٹیکس اکٹھا کرنے پر ہے، اور ٹیکس پالیسی کو ایف بی آر سے لیکر فنانس ڈویژن منتقل کر دیا گیا ہے۔ انرجی سیکٹر میں اصلاحات سے سرکلر ڈیٹ کم ہو رہا ہے، جبکہ سرکاری اداروں میں ہر سال تقریباً ایک ہزار ارب روپے ضائع ہو جاتے ہیں۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز، پی ڈبلیو ڈی اور پاسکو بند کر دیے گئے ہیں، اور پی آئی اے کی نجکاری میں مقامی سرمایہ کاروں نے حصہ لیا ہے۔ اس کے علاوہ 24 مزید ادارے نجکاری کمیشن کے حوالے کیے جا چکے ہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ ڈیوٹیز بڑھانا ملک کے لیے نقصان دہ ہے، اور ٹیرف کے شعبے میں بڑی اصلاحات کی جا چکی ہیں۔