معاشی استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے،: وزیر خزانہ

 معاشی استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے،: وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں مہنگائی کی شرح اب سنگل ڈیجٹ میں آ گئی ہے۔

 انہوں نے چینی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ملک کے معاشی استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے، اور موجودہ ذخائر اڑھائی ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معاشی کامیابیوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے، اور تین بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے ملک کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی ہے۔ گزشتہ مالی سال میں جی ڈی پی میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور رواں سال 4 فیصد سے زائد ترقی کا ہدف ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سیلاب سے کچھ ترقی متاثر ہو سکتی ہے، مگر وہ پرامید ہیں کہ اس سال 3.5 فیصد کی شرح سے معیشت ترقی کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اور حال ہی میں بیجنگ میں 24 مشترکہ منصوبوں پر معاہدے ہوئے ہیں، جبکہ نئے سرمایہ کاری کے مواقع بھی زیر غور ہیں۔