علی امین گنڈاپور کی درخواست، عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے میں سپریم کورٹ کی جانب سے واپس

علی امین گنڈاپور کی درخواست، عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے میں سپریم کورٹ کی جانب سے واپس

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

 درخواست میں وفاقی اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا اور مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی، جبکہ پارٹی کے بانی رہنما سے مشاورت کے لیے یہ ملاقات ناگزیر ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ علی امین گنڈاپور کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ذرائع کے مطابق درخواست رجسٹرار آفس نے اعتراضات کے ساتھ واپس کر دی۔ رجسٹرار آفس نے مؤقف اختیار کیا کہ پاور آف اٹارنی پر دستخط موجود نہیں، جس کی وجہ سے درخواست قابل سماعت نہیں۔