ڈولفن سکواڈ :اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم

 لاہور (کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی اسناد کی تقسیم کی گئی۔ ایس پی ڈولفن اختر نواز نے ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں سے ملاقات کی اور جرائم کی روک تھام میں شاندار کارکردگی پر انہیں شاباش دی۔انہوں نے ڈولفن اور پی آر یو کی 4 ٹیموں اور سیکٹر انچارجز کو تعریفی اسناد سے نوازا، جبکہ مجموعی طور پر بہترین کارکردگی دکھانے والے 24 ڈولفن اور پی آر یو افسران و اہلکاروں کو بھی اعزازی اسناد دی گئیں۔