چھتیں گرنے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

باٹا پور میں رانی، آفتاب دم توڑ گئے ، 35 سالہ شرجیل ہسپتال داخل،سندر میں 5سالہ ارفع چل بسی،باپ شدید زخمی
 لاہور(کرائم رپورٹر) باٹاپور کے علاقے میں چھت گرنے سے 3افراد ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہو گئے جن میں خاتون سمیت دو افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے بتایا گیا ہے کہ باٹا پور میں گھر کی چھت گرنے کے نتیجے میں اندر موجود افراد ملبے تلے دب گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے 3افراد کو شدید زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کردیا جہاں 25 سالہ رانی اور 18 سالہ آفتاب دم توڑ گئے جبکہ 35 سالہ شرجیل کا علاج معالجہ جاری ہے پولیس نے دونوں لاشیں قبضے میں لیکر ضروری قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لیے لواحقین کے حوالے کر دیں۔ جب کہ سندر کے علاقے میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 5سالہ بچی جاں بحق سمیت باپ زخمی ہوگیا بتایا گیا ہے کہ سندر رنگیل پور گاؤں میں خستہ حال مکان کی چھت گر گئی پولیس کے مطابق حادثے میں 5سالہ ارفع مسیح دم توڑ گئی، باپ شدید زخمی ہوگیازخمی 40 سالہ منظور مسیح طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی