ٹانک وخیبر میں بارش : چھتیں گرنے سے 8 افراد جاں بحق، 8 زخمی

ٹانک میں کمرے کی چھت کے ملبے تلے دب کر باپ ،بیٹا اوربیٹی ،خیبر میں چھت منہدم ہونے سے پانچ افراد جاں ہوگئے 
پشاور،(انٹرنیوز) ٹانک اور خیبر میں بارش کے باعث چھتیں گرنے سے 8 افراد جاں بحق، 8 زخمی ہوگئے۔ڈپی پی او کے مطابق ٹانک کے نواحی گاؤں میں تیز بارش کے باعث ایک مکان کے کمرے کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں باپ، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں جن کی نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔دوسری جانب ضلع خیبر میں بھی بوسیدہ کمرے کی چھت گرنے سے ایک ہی ہی خاندان کے 13افراد ملبے تلے دب گئے۔ریسکیو آپریشن کے دوران 5افراد کو مردہ حالت میں جبکہ 8افراد کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔