ملزم عمران نے گھریلو نا چاقی پرچھریوں کے وار سے بیوی فوزیہ ، بیٹی زینب ، سسر مرزا اور رضاکو ابدی نیند سلا دیا،قاتل فرار،لاشیں ہسپتال منتقل ، گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل
لاہور(کرائم رپورٹر)ہیر کے علاقہ میں ملزم نے چھریوں کے وار سے 2خواتین اور 1بچہ سمیت 4افراد کو قتل کر دیا بتایا گیا ہے کہ ہیر کے علاقہ میں ملزم عمران نے چھریوں کے وار سے بیوی فوزیہ 14سالہ بیٹی زینب 55سالہ سسر مرزا اور 15سالہ رضاکو قتل کر دیا ملزم موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عمر ان کی تلاش جاری،دوسری جانب ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق گھریلو نا چاقی پر عمران نے بیوی فوزیہ، 14 سالہ بیٹی زینب، 15 سالہ رضا، 55 سالہ سسر مرزا کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیاہئیر پولیس فوری جائے وقوعہ پر موجود ہیں پولیس اور فرانزک ٹیم کے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے مقتولہ کے بھائی ندیم کی مدعیت میں نامزد ملزم عمران کے خلاف مقدمہ درج ، ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں،قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگاملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا،قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی