خورشید شاہ کو وزیر اعلیٰ کے خصوصی جہاز کے ذریعہ کراچی روانہ کیا گیا:فیملی ذرائع
سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک ) پیپلزپارٹی کے سینئررہنما سید خورشید شاہ کی طبعیت ناساز ہونے پر انہیں سکھر سے کراچی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیوویسکولر ڈیزیز سکھر سے کراچی منتقل کیا گیا۔ خورشید شاہ کو وزیر اعلیٰ کے خصوصی جہاز کے ذریعہ کراچی روانہ کیا گیا۔فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کی طبیعت گذشتہ روز ناساز ہوئی تھی۔