امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹری کی طبیعت اچانک ناساز، ہسپتال منتقل

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹری کی طبیعت اچانک خراب ہونے پرانہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ واشنگٹن میں ایک اہم سکیورٹی اجلاس میں شریک تھیں، سیکرٹری نے سرچکرانے اورطبی تکلیف کی شکایت کی، جس پرطبی عملے نے فوری طورپرانہیں ہسپتال منتقل کیا۔