شہبازشریف کی طبیعت ناساز، ایپکس کمیٹی کا اجلاس موخر

 اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انسداد دہشت گردی کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق   نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا پیر کو ہونے والا اجلاس موخر کردیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر زنے بخار اور چیسٹ انفیکشن کی شکایت پر دو روز قبل وزیر اعظم کو مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا۔   وزیر اعظم کے دوبارہ چیک اپ کے بعد آئندہ کی میٹنگز طے کی جائیں گی۔ اجلاس کی نئی تاریخ اور وقت کا تعین جلد کیا جائے گا۔