لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے کہا ہے کوٹ لکھپت جیل میں شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز ہے۔ شاہ محمود قریشی بیرک میں چہل قدمی کے دوران چکر آنے سے گر پڑے، ان کے گھٹنے اور بازو پر چوٹیں آئی ہیں۔ جیل حکام نے شاہ محمود قریشی کے بلڈ سیمپل لے کر ہسپتال بھجوائے ہیں۔