اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے راوی دریا میں پیدا ہونے والی تشویش ناک صورتحال کا جائزہ لیا اور ضلع انتظامیہ و ریسکیو حکام نے انہیں موجودہ حالات اور حفاظتی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔
وزیر نے بتایا کہ سیلاب کی صورت میں شاہدرہ پہلا مقام متاثر ہو سکتا ہے اور آج رات صورتحال کریٹکل رہے گی۔ روڈا بند کی تعمیراتی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی گئی اور کہا گیا کہ جلد از جلد اسے مکمل کرنے کی درخواست کی جائے گی۔عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ اس بند سے آس پاس کی آبادیاں محفوظ ہو جائیں گی، تاہم یہ واضح نہیں کہ دریا کس سمت کا راستہ اختیار کرے گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر کی نگرانی میں حفاظتی اقدامات کو تیز کرنے اور مقامی عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔