اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ حالیہ مون سون بارشوں سے اب تک 670 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کام جاری ہیں، اب تک چھ ہزار سے زائد افراد کو امداد فراہم کی جا چکی ہے اور آرمی ایوی ایشن بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میڈیکل بٹالین کے علاوہ سی ایم ایچ سے ڈاکٹرز کی ٹیم خیبر پختونخوا روانہ کی گئی ہے، جہاں فوج کے آٹھ یونٹس امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور نو میڈیکل کیمپس کے ذریعے متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔اب تک 6,903 افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے، جبکہ بونیر میں دو بٹالین امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔