25 ہزار اور 40 ہزار کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کا شیڈول جاری

25 ہزار اور 40 ہزار کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کا شیڈول جاری

ویب ڈیسک: حکومتِ پاکستان نے 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ستمبر 2025 میں بڑی ڈرا منعقد کی جائیں گی۔

40 ہزار روپے والا ڈرا – پشاور
10 ستمبر کو پشاور میں 40 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کا 34 واں ڈرا منعقد ہوگا۔

گرینڈ انعام: ایک خوش نصیب کو 8 کروڑ روپے
دوسرا انعام: تین خوش نصیبوں کو 3،3 کروڑ روپے فی کس
تیسرا انعام: 660 افراد کو فی کس 5 لاکھ روپے
یہ ڈرا رواں سال کے سب سے بڑے مالی انعامات میں شمار کیا جا رہا ہے۔

25 ہزار روپے والا ڈرا – کراچی
اسی روز یعنی 10 ستمبر کو کراچی میں 25 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کا 19واں ڈرا ہوگا۔

میگا انعام: دو خوش نصیبوں کو فی کس 3 کروڑ روپے
دوسرا انعام: پانچ افراد کو فی کس 1 کروڑ روپے
تیسرا انعام: 700 خوش نصیبوں کو فی کس 3 لاکھ روپے
آئندہ ڈراز کا شیڈول (2025)
10 ستمبر: 40 ہزار اور 25 ہزار روپے بانڈ
15 ستمبر: 200 روپے بانڈ
15 اکتوبر: 750 روپے بانڈ
17 نومبر: 1500 روپے بانڈ
10 دسمبر: 40 ہزار اور 25 ہزار روپے بانڈ
15 دسمبر: 200 روپے بانڈ
یہ ڈراز عوامی دلچسپی کا مرکز ہیں کیونکہ انعامی رقوم خاصی پرکشش ہیں اور ہزاروں افراد اپنی قسمت آزمانے کے لیے پرائز بانڈز خرید رہے ہیں۔