کراچی میں 750 روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان، آئندہ قرعہ اندازی کی تاریخ بھی جاری
کراچی میں نیشنل سیونگز ڈویژن نے جنوری کے مہینے کے 750 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی 101 ویں قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس قرعہ اندازی کی تقریب اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکنگ سروسز کارپوریشن کراچی میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت نیشنل سیونگز کے سابق جوائنٹ ڈائریکٹر جاوید شیخ نے کی۔سرکاری اعلان کے مطابق، بانڈ نمبر 271541 کے حامل کو 15 لاکھ روپے کا پہلا انعام دیا گیا، جبکہ بانڈ نمبرز 317904، 496553، اور 800663 کے حامل افراد کو 5 لاکھ روپے کے بالترتیب 3 انعامات ملے۔
نیشنل سیونگز ڈویژن نے آئندہ قرعہ اندازیوں کی تاریخوں کا بھی اعلان کیا ہے۔ اگلی قرعہ اندازی 17 فروری کو ہوگی، جس میں 1500 روپے اور 100 روپے مالیت کے بانڈز شامل ہوں گے۔ یہ قرعہ اندازی بالترتیب ملتان اور راولپنڈی میں ہو گی۔حکومت کے مطابق، انعامی رقم حاصل کرنے والوں پر ٹیکس فائلرز کے لیے 15 فیصد اور نان فائلرز کے لیے 30 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔