پنجاب حکومت کا طلبہ کے لیے مفت لیپ ٹاپ سکیم کے دوسرے مرحلے کا اعلان

پنجاب حکومت کا طلبہ کے لیے مفت لیپ ٹاپ سکیم کے دوسرے مرحلے کا اعلان

پنجاب کے طلبہ کے لیے خوشخبری، مفت لیپ ٹاپ سکیم کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

 اس سکیم کا مقصد صوبے بھر کے طلبہ کو ڈیجیٹل لرننگ ٹولز تک رسائی فراہم کرنا اور تعلیمی سہولیات میں بہتری لانا ہے۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق لیپ ٹاپس کی تقسیم کا عمل آئندہ ماہ ستمبر سے شروع ہو گا اور اس میں میرٹ کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ لیپ ٹاپ سکیم کے دوسرے مرحلے کا باضابطہ شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اس سکیم کے دوسرے مرحلے کا افتتاح ستمبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں کریں گی۔

واضح رہے کہ اس سکیم کے پہلے مرحلے میں صرف لاہور کے طلبہ کو 14 ہزار لیپ ٹاپس فراہم کیے گئے تھے، جبکہ دوسرے مرحلے میں اس کا دائرہ کار صوبے بھر میں بڑھایا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق اور باصلاحیت طلبہ مستفید ہو سکیں۔یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ملک بھر کے ہونہار طلبہ کے لیے میرٹ کی بنیاد پر ایک لاکھ مفت لیپ ٹاپس دینے کا اعلان کیا تھا۔