دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی شیخ احمد انتقال کر گئے‘شہبازشریف کا اظہار افسوس

دبئی (آئی این پی)دبئی کے حکمراں، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیرِاعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کے چھوٹے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم انتقال کر گئے۔شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر دبئی بھر میں 10 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، سوگ کے دوران سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہیں گے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی، شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔شیخ احمد بن راشد المکتوم نے دبئی اور متحدہ عرب امارات کی خدمت کے لیے اپنی پوری زندگی عزت و وقار کے ساتھ وقف کی۔ پاکستان ان کی گراں قدر خدمات اور یاد کو قدر و احترام سے خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔