وزیراعظم کی مسلم لیگ ن کے رہنما میاں مرغوب احمد سے ملاقات، اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس

اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں مرغوب احمد کی رہائش گاہ پہنچے، انہوں نے میاں مرغوب احمد سے ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔وزیراعظم نے مرحومہ کی بلندی درجات کی دعا کی، وزیراعظم نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔