سونے کے بلاکس کی نیلامی، کھربوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

  خیبر پختونخوا حکومت کا دریائے کابل، سندھ کنارے نیلامی عمل کی انکوائری کا حکم 
انکوائری کمیٹی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات ،15روز کے اندر رپورٹ پیش کرے گی
پشاور(آئی این پی ) خیبر پختونخوا حکومت نے سونے کے بلاکس کی نیلامی میں کھربوں کی بیضابطگیوں پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق پلاسر گولڈ بلاکس کی نیلامی میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کے انکشاف کے بعد کے پی حکومت نے دریائے کابل اور دریائے سندھ کے کنارے سونے کی کان کنی اور نیلامی کے پورے عمل کی جامع انکوائری کا حکم دیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔انکوائری کمیٹی پلاسر گولڈ کے بلاکس کی کم سے کم قیمت کے تعین اوردیگر سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرکے 15روز کے اندر اپنی رپورٹ صوبائی حکومت کو پیش کرے گی۔اجلاس میں سیکرٹری معدنیات نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیب نے سونے کی تلاش کے لیے کان کنی کی نیلامی کے عمل میں سنگین خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ہے۔