ضمانت موجود ، اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈر جائیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے
ضمانت کے باوجود پولیس ہراساں کرنے سے باز نہیں آتی:پی ٹی آئی رہنما
پشاور(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے ان کے اسلام آباد میں گھرپر غیرقانونی طور پرچھاپا مارا۔اپنے ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کی طرف سے دی گئی ضمانت موجود ہے، ضمانت کے باوجود پولیس ہراساں کرنے سے باز نہیں آتی۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر ان کا خیال ہے ہم ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈر جائیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔