علی محمد خان مرکزی جنرل سیکرٹری نامزد ‘عمران خان پرانے لوگوں کو موقع دینا چاہتے ہیں:بیرسٹر ظفر
اسلام آباد(آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد میں فائنل کال کی ناکامی کے بعد پارٹی کے مرکزی قیادت کو ہٹا دیا پرانے سیاستدان پھر میدان میں اتاردیئے ، عمران خان نے اسدقیصر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف جبکہ علی محمد خان مرکزی جنرل سیکرٹری نامزد کردیا گیا ۔عمران خان نے بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو پارٹی سے ہٹا دیا۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ عمران خان سے ابھی ملاقات ہوئی انہوں نے یہی فیصلہ کیا۔ عمران خان نے پرانے لوگوں کو موقع دیا ہے وہ پارٹی کو لیڈ کریں۔عمران خان نے اسدقیصر اور علی محمد خان کو اڈیالہ جیل بلا لیا ہیں۔