عمران خان پر کوئی دبا ئونہیں، جب تک کارکن رہا نہیں ہوں گے، وہ رہائی قبول نہیں کریں گے ، میڈیاسے گفتگو
پشاور(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم نے عدالتی نظام کو مفلوج کردیا، ملک میں عملا مارشل لا نافذ ہے۔پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو اسد قیصر کا نے کہاکہ پشاور آتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہوں ، مقدمات جعلی ، جھوٹ اور سیاسی انتقام پر مبنی ہیں، سیاسی لوگوں کے خلاف دہشتگردی اور بغاوت کے مقدمات بنائے جارہے ہیں، 26 نومبر کا تشدد پوری دنیا نے دیکھا۔انہوں نے کہا کہ غریب پختون ریڑھی بان،ٹیکسی ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا، ان لوگوں سے انصاف کی کوئی توقع نہیں،26ویں آئینی ترمیم نے عدالتی نظام کو مفلوج کردیا ہے، عملا اس وقت ملک میں مارشل لا ہے، پاکستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے دنیا میں آوازیں اٹھ رہی ہیں۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہسپریم کورٹ کی جانب سے ملٹری کورٹس کو فیصلے سنانے پر افسوس ہوا۔ سویلینز کے ملٹری کورٹس میں ٹرائل پر دنیا میں آوازیں اٹھ رہی ہیں، اوپن ٹرائل ہونے چاہئیں،وکلا کی ذمہ داری ہے رہنمائی کریں، تمام مکاتب فکر کو آواز اٹھانا ہوگی، سپریم کورٹ کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نوٹس لینا چاہیے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان پر کوئی دبائونہیں ہے انکا موقفہے تب بات کرونگا جب میرے کارکنان کے ساتھ سلوک ٹھیک ہوجائے گا،کل 2 جنوری کو مذکرات کا دوسرا دور ہو گا ، ہم نے حکومت کے سامنے دو مطالبات رکھے ہیں، عمران خان سمیت تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے، 9 مئی اور 26 نومبر پر عدالتی تحقیقات کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ کشیدگی پر افسوس ہے معاملہ کو افہام وتفہیم سے حل کیا جائے ، پی ٹی ایم کے خلاف کریک ڈائون کی مذمت کرتے ہیں۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، ہمارا اپنا کلچر ہے افغانستان کے ساتھ مفاہمت کی راہ اپنائی جائے۔