اہلخانہ کو یرغمال بناکر7تولہ سونا ،5 لاکھ نقدی، لائسنسی اسلحہ، موبائل لوٹ لیے
پتوکی ( خصوصی رپورٹ)پولیس کی وردی میں 5ڈاکو ئوں نے چک نمبر 4 ون اے ایل میں رات گئے ایک گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بناکر7تولہ سونا ،5 لاکھ نقدی، لائسنسی اسلحہ، موبائل اور قیمتی کپڑے لوٹ لیے،15 پر کال کرنے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کرتفتیش کا آغاز کردیا ،ڈکیتی کی دوسری واردات میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو ئوں نے ملتان روڈ ڈگری کالج کے قریب راہ چلتے شہری سے گن پوائنٹ پر 50ہزار نقدی لوٹ لی۔