وزیراعظم نے آئندہ سال کیلئے پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی:مصدق ملک سیلابی صورتحال پر نظر ہے:عطاء تارڑ

 وزیراعظم خیبرپختونخوا میں ریلیف سرگرمیوں سے آگاہ ہیں،دریاؤں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے:وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی‘وزیراعظم خود نگرانی کررہے ہیں:وزیر اطلاعات
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے  دریاؤں میں سیلابی  صورتحال کا سامنا ہے وزیراعظم صورتحال سے آگاہ ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ، چیئرمین این ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی صدارت میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کارروائیوں سے متعلق اجلاس ہوا۔انہوں نے کہا  وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کومربوط اندازمیں کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے،رواں سال بارشوں کی شدت کے اثرات زیادہ ہیں،ستمبرمیں بارش کا ایک اورسلسلہ متوقع ہے۔وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کا کہنا تھا  شہباز شریف نے  آئندہ سال کیلئے پیشگی انتظامات کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم خیبرپختونخوا میں ریلیف سرگرمیوں سے آگاہ ہیں،دریاؤں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا  حکومت صورتحال پرپوری طرح نظررکھے ہوئے ہے‘ وزیراعظم شہبازشریف تمام صورتحال کی خود نگرانی کررہے ہیں،تمام ڈیموں اوردریاؤں میں پانی کے بہاؤ سے متعلق اجلاس کوآگاہ کیا گیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی نے کہا دریائے چناب، ستلج اور راوی میں طغیانی کا سامنا ہے۔