سیلابی نقصانات سے بچا ئو کیلئے پیشگی اقدامات کی ضرورت ہے: معین وٹو

وفاقی وزیر سے یونیسکو نمائندے کی  ملاقات،  مصنوعی جھیلوں کے قیام کے لئے  مہارت فراہم کرنیکی درخواست
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر  برائے  آبی وسائل محمد معین وٹو  نے روایتی کاریز نظام کے تحفظ کے  لئے یونیسکو سے تعاون کی درخواست کی  اور کہا ہے کہ  سیلابی نقصانات سے بچا ئو کیلئے پیشگی اقدامات اور منصوبہ بندی  کی ضرورت ہے ۔وزارت آبی وسائل کے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل محمد معین وٹو سے یونیسکو کے نمائندے فواد پاشایف نے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران یونیسکو نمائندے نے حالیہ سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ دونوں نے سیلاب سے بچا اور پائیدار آبی وسائل کے انتظام پر تبادلہ خیال کیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات میں پانی کے تحفظ  کیلئے  سائنسی ٹولز اور تحقیقی نتائج کے بہتر استعمال پر زور دیا گیا۔