سلمان اکرم راجہ ہماری فیملی کی طرح ہیں، میری ان سے تلخ کلامی نہیں ہوئی: علیمہ خان

راولپنڈی(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ سے میری کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، وہ ہمارے وکیل ہیں اور ہماری فیملی کی طرح ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ کا اپنا کوئی مسئلہ ہوگا، ضمنی انتخابات کا ایشو ہے، میرا خیال ہے ان سے ہی پوچھیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت ہوئی، سمجھ نہیں آئی میرے بچوں کو کیوں اٹھایا، شاہ ریز خان بزنس کرتا ہے، سپورٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے شیر شاہ کو بھی دوسرے دن اٹھایا، ان گرفتاریوں سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔