شاہ محمود پارٹی کو لیڈ کرنے نہیں جارہے، پارٹی لیڈر عمران خان ہی ہیں:سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی (آئی این پی ) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے شاہ محمود کو پارٹی سربراہی دئیے جانے کی خبروں کو مسترد  کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پارٹی لیڈر عمران خان ہی ہیں ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہے، ہم صبح 10 بجے کے جیل آئے تھے اور طویل  انتظار کے بعد بھی اندر جانے کی اجازت نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات ہیں کہ فیملی اور  وکلا سماعت میں شامل ہوسکتے ہیں