اسلام آباد (یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے وفاقی حکومت کے کسی بھی وزیر سے ملاقاتوں کی تردید کردی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری سہیل آفریدی سے آخری ملاقات سپریم کورٹ میں ہوئی تھی، اس کے علاوہ میری اور سہیل آفریدی کی کسی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، عدالت میں جب سہیل آفریدی کے ساتھ ہماری آخری ملاقات ہوئی تو انہوں نے بتایا تھا کہ ہم عمران خان رہائی فورسز بنا رہے ہیں، ہم نے حکومت کے کس بندے سے ملنا ہے، یہ خود کسی کے آرڈر پر چلتے ہیں، عمران خان کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ ان کے پاس اختیار نہیں ہے۔علیمہ خان کہتی ہیں نجی ٹی وی کو اس خبر پر معافی مانگنی چاہیئے کہ آپ کا ایک صحافی وہ پتہ نہیں کس فیڈ کے اوپر ہے، ہمیں تو پتہ ہے اسٹیبلشمنٹ یہ کام کرواتی ہے