لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے نظر بندی قانون معطل ہونے کے کیس کی جلد سماعت کے لئے متفرق درخواست پر سماعت کی، انہوں نے کیس فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ جسٹس فاروق حیدر نے پنجاب حکومت کی متفرق درخواست پر سماعت کی، جسٹس فاروق حیدر نے متفرق درخواست جسٹس امجد رفیق کو بھجوانے کی سفارش کی اور فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔