اے ڈی بی کے صدر نے لاہور میں دریائے راوی کا دورہ کیا اور فلڈ ریلیف کے لئے ایمرجنسی گرانٹ کا فیصلہ کیا: اعلامیہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک نے سیلاب کی تباہی کے پیش نظر پاکستان کے لیے فلڈ ریلیف کے طور پر 30 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان کر دیا۔اے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی کے صدر ماسا تو کانڈا نے لاہور میں دریائے راوی کا دورہ کیا اور فلڈ ریلیف کے لیے 30 لاکھ ڈالر کی ایمرجنسی گرانٹ دینے کا فیصلہ بھی کیا۔صدر اے ڈی بی ماساتو کانڈا نے لاہور میں دریائے راوی کے دورے کے موقع پر پاکستان میں شدید بارش اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور بیان میں کہا گیا کہ فنڈز متاثرہ خاندانوں اور کمیونٹیز کی فوری بحالی کے لیے فراہم ہوں گے۔ماساتو کانڈا نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی، جس میں سرمایہ کاری اور اصلاحات پر بات چیت کی گئی۔