نیو ساؤتھ ویلز نے آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ اوپنر ڈیوڈ وارنر کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، جو دو روز قبل سڈنی میں نشے میں گاڑی چلانے کے جرم میں پولیس حراست میں آئے تھے۔
وارنر آئندہ ماہ اس جرم کے سلسلے میں عدالت میں پیش ہوں گے۔نیو ساؤتھ ویلز کرکٹ باڈی نے کہا کہ وہ اس واقعے سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور ڈرینک ڈرائیونگ جیسے عمل کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، مگر اس مشکل وقت میں وارنر کے ساتھ کھڑے ہیں۔باڈی نے یہ بھی کہا کہ وہ وارنر اور دیگر کھلاڑیوں کو محفوظ ڈرائیونگ کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے اقدامات کریں گے۔
وارنر اس وقت پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی قیادت کر رہے ہیں، اور ابتدائی تین میچز میں ٹیم جیت چکی ہے۔ وارنر نے ان میچز میں 93 رنز بنائے، جس میں ایک نصف سنچری شامل ہے۔وارنر اور ایڈم زیمپا چند روز کے لیے آسٹریلیا واپس گئے تھے، ایڈم زیمپا نے گزشتہ روز ٹیم جوائن کر لی، جبکہ وارنر آج دوبارہ ٹیم میں شامل ہونے کا امکان رکھتے ہیں۔