پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی اہلیہ نائلہ راجہ کی جانب سے میچ کے دوران دیا گیا رومانوی سرپرائز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے، تاہم اس پر انہیں صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق نائلہ راجہ، جو سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں، پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ کے دوران اسٹیڈیم پہنچیں تاکہ اپنے شوہر عماد وسیم کو سرپرائز دے سکیں۔ اس موقع پر انہوں نے اس لمحے کی ویڈیو اور ریِل بھی شیئر کی، جو بعد ازاں تیزی سے وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں نوبیاہتا جوڑے کو گراؤنڈ میں ایک ساتھ سیلفی لیتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔ تاہم بعض صارفین نے اس عمل پر سوالات اٹھاتے ہوئے تنقید کی ہے، جبکہ کچھ افراد نے اسے ذاتی خوشی اور نجی زندگی کا معاملہ قرار دیتے ہوئے جوڑے کا دفاع بھی کیا ہے۔سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے، جہاں ایک طبقہ اسے غیر ضروری نمائش قرار دے رہا ہے تو دوسرا اسے ذاتی آزادی کے طور پر دیکھ رہا ہے۔