برطانیہ کے مختلف علاقوں میں بدھ کی رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

برطانیہ کے مختلف علاقوں میں بدھ کی رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

برطانوی جیولوجیکل سوسائٹی کے مطابق، زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

 یہ زلزلہ رات 11 بج کر 23 منٹ پر لنکاشائر کے علاقے میں تقریباً تین کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ زلزلے کے جھٹکے ساؤتھ لیکس، لنکاشائر، کینڈل اور الورفسٹن سمیت 20 کلومیٹر کے علاقے تک محسوس کیے گئے ہیں، اور لندن میں بھی ان کے اثرات دیکھے گئے۔رپورٹ کے مطابق، یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں آنے والا دوسرا زلزلہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کا زلزلہ کسی نقصان کا سبب نہیں بنے گا، لیکن شہریوں کو صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔