پنجاب: 24 گھنٹوں میں 1354 ٹریفک حادثات

 سینکڑوں زخمی، موٹر سائیکل حادثات 80 فیصد، لاہور پہلے نمبر پر رہا: ریسکیو رپورٹ
لاہور (کرائم رپورٹر) ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1354 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 733 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 863 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی، اعداد و شمار کے مطابق 80 فیصد حادثات موٹر سائیکلز کے تھے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ان حادثات میں 968 ڈرائیورز، 63 کم عمر ڈرائیور، 508 مسافر اور 134 پیدل چلنے والے متاثر ہوئے جبکہ لاہور 213 حادثات اور 259 متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد اور ملتان بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، مجموعی طور پر 1610 متاثرین میں 1296 مرد اور 314 خواتین شامل ہیں، حکام نے ٹریفک قوانین پر عملدر آمد اور لین ڈسپلن اپنانے پر زور دیا ہے تاکہ حادثات کی شرح میں کمی لائی جا سکے۔