خاتون ٹیچر قتل کیس، مرکزی ملزم پولیس حراست میں ہلا ک

 کانسٹیبل زاہد سکھیرا  کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک قرارپولیس تحقیقات جاری 
پاکپتن (خصوصی رپورٹ) خاتون ٹیچر قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے  آئی ہے جہاں مقدمہ کا مرکزی ملزم کانسٹیبل زاہد سکھیرا پولیس حراست میں جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق ملزم سندھ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر کے شامل تفتیش ہونے کے لیے  آ رہا تھا اور گزشتہ رات فرید نگر پولیس نے اسے حراست میں لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کو اغواء  کے ایک نئے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اس کی ہتھکڑی لگی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کی گئی جہاں پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی ہلاکت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں، ڈی پی او جاوید چدھڑ نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا، واضح رہے کہ جاں بحق ملزم پر خاتون ٹیچر کو قتل کر کے لاش جلانے کا الزام تھا۔