افسر نے اپنا خون دے کر ایمرجنسی میں بروقت مدد فراہم کی
لاہور(کرائم رپورٹر) سیف سٹی ورچوئل بلڈ بنک نے فوری ایکشن کرتے ہوئے 4 دن کی بچی کو خون کی فراہمی دی۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق میو ہسپتال سے شہری نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر فوری خون کی درخواست کی۔ سیف سٹی بلڈ بنک کے آفیسر نے بچی کی جان بچانے کے لیے خود اپنا خون عطیہ کیا۔ بروقت خون کی فراہمی پر والد نے سیف سٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں۔ سیف سٹی میں قائم ورچوئل بلڈ بنک شہریوں کی زندگیوں میں روشنی اور امید کی نوید بن کر ابھر رہا ہے۔ قیام کے صرف 8 ماہ میں 26 ہزار سے زائد شہریوں کو کامیابی سے مدد فراہم کی جا چکی ہے۔ سیف سٹی بلڈ بنک ڈیٹا بیس میں 80 ہزار سے زائد بلڈ ڈونرز کی رجسٹریشن مکمل کی گئی۔ سیف سٹی ورچوئل بلڈ بنک کے تحت پنجاب بھر میں 24 گھنٹے سروس مسلسل فراہم کی جا رہی ہے۔ شہری خون کا عطیہ دے کر انسانی زندگیوں کو بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔