مزدہ اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں 2 افراد جاں بحق

 فیصل آباد (خصوصی رپورٹ)مزدہ اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں 2 افراد جاں بحق، تفصیل کے مطا بق فیصل آباد کے علاقے سلونی جھال، سمندری سے فیصل آباد روڈ پر افسوسناک روڈ ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار مزدہ ٹرک گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کے پیچھے سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں مزدہ ٹرک کا ڈرائیور گاڑی میں پھنس کر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے اس کا ڈرائیور بھی نیچے آ کر جان کی بازی ہار گیا۔جاں بحق افراد کی شناخت قربان حسین ولد صفدر حسین (عمر 22 سال، رہائشی چک نمبر 24/GB جڑانوالہ) اور سیف مسیح ولد ستار مسیح (عمر 45 سال، رہائشی چک نمبر 226/GB سمندری) کے نام سے ہوئی ہے۔ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد دونوں افراد کی لاشیں موقع پر موجود تھانہ ترکھانی پولیس کے حوالے کر دیں۔