شیخوپورہ،مزدا،ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،3افراد جاں بحق

فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار مزدا ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرایا، متعدد زخمی ، ہسپتال منتقل 
شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ )شیخوپورہ میں مزدا اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے 3افراد جاں بحق ،متعدد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ فیصل آباد روڈ پر پیش آیا، جہاں مخالف سمت سے آنے والا تیز رفتار مزدا بے قابو ہو کر ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرایا، حادثہ میں مزدا ڈرائیوز  سمیت 3افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔  لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا، جہاں حالت تشویشناک ہونے پر دوزخمیوں کو لاہور جنرل ہسپتال ریفر کردیا گیا۔