:ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم،رکشہ سوار جاں بحق

 حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا،ولید دم توڑ گیا،13 سال ذولفرنین زخمی
اوکاڑہ،ملگدا چوک(خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ میں پاس چنگ چی رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں رکشہ سوار نوجوان جاں بحق،لڑکازخمی ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 6 چک غلہ گودام کے پاس چنگ چی رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہو گیا۔ حادثہ میں رکشہ پر سوار 16 سالہ نوجوان ولید جاں بحق جبکہ 13 سالہ ذوالقرنین زخمی ہو گیا جو کہ چک نمبر 9 فور ایل کے رہائشی تھے۔ بتایا گیا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری اور لاپروا ڈرائیونگ کی وجہ سے پیش آیا۔ زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔