جاں بحق ہونے والوں میں سلمان، اسلام، عمران اور دو بچے تین سلاہ عزا اور چھ سالہ زمان شامل ہیں
ایک فیملی کے چار افراد اور دو دوست سوار تھے، سالگرہ کی تقریب کے بعد واپس سیالکوٹ جارہے تھے
سیالکوٹ (آئی این پی )ڈسکہ میں تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق حادثہ سٹی ہائو سنگ کے قریب پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں، جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں چھتیس سالہ سلمان، اٹھاون سالہ اسلام، انتیس سالہ عمران اور دو بچے تین سلاہ عزا اور چھ سالہ زمان شامل ہیں،جبکہ سہیل زخمی ہوا۔حکام کا کہنا ہے کہ کار میں ایک فیملی کے چار افراد اور دو دوست سوار تھے، کار سوار افراد سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس سیالکوٹ جارہے تھے۔