جنرل ہولڈ اپ،13 ویلر حوالات بند

ملزم کینال روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ اور دیگر شاہراہوں پر خطرناک کرتب کرتے،موٹرسائیکلیں تحویل میں لے لی گئیں 
لاہور (کرائم رپورٹر) ماڈل ٹائون ڈویڑن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ون و یلنگ میں ملوث 13 منچلوں کو گرفتار کر لیا، ایس پی ماڈل ٹائون کے مطابق ملزمان کو جنرل ہولڈاپ اور دوران پٹرولنگ حراست میں لیا گیا جو کینال روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ اور دیگر شاہراہوں پر خطرناک ون ویلنگ کر کے شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈال رہے تھے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لے لیں جبکہ ان کے خلاف مقدمات درج کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ اپنی اور دوسروں کی جان کے لیے خطرہ بننے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔