ٹریفک وارڈن دوپہر کو اہم مقامات پر ناکہ بندی کریں،موٹرسائیکل ،کار سواروں کو نئی ہدایات سے آگاہی دیں : سی ٹی او
لاہور(کرائم رپورٹر)شہریوں کی جان کی حفاظت کے لئے سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ پہننانے کے مشن کے تحت سی ٹی او نے ایک گھنٹے کیلئے جنرل ہولڈ اپ کر کے آگاہی دینے کا حکم دیدیا۔سی ٹی او اطہر وحید کے مطابق ٹریفک وارڈن دوپہر کو ایک گھنٹے کیلئے اہم مقامات پر ناکہ بندی کریں،ناکہ بندی کرکے موٹرسائیکل ،کار سواروں کو نئی ہدایات سے آگاہی دیں ،ان کا کہنا تھا کہ کار ڈرائیور اور فرنٹ پیسنجر کیلئے سیٹ بیلٹ لازم جبکہ موٹرسائیکل ڈرائیور اور پیچھے بیٹھے شخص کیلئے ہیلمٹ پہننانا لازم ہو چکا۔ایک ہفتہ کی آگاہی کے بعد چالان ہوں گے۔