14 ویلر حوالات بند

 مال روڈ، فیروزپور روڈ، بند روڈ اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ کا چھٹی کے روز ون ویلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈولفن سکواڈ نے شاہراہوں پر ون ویلنگ اور خطرناک سٹنٹس کرنے والے 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان اپنی اور شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر ون ویلنگ کر رہے تھے۔ ملزمان کے خلاف مال روڈ، فیروزپور روڈ، بند روڈ اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔ گرفتار ملزمان کو تھانہ اسلامپورہ، مغلپورہ، فیکٹری ایریا و دیگر کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ون ویلنگ خونی کھیل ہے، اس کھیل نے کئی گھر اجاڑ دیے۔