اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ ‘ تعاون پر اتفاق

اسلام آباد(آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیااورعلاقائی امن و ترقی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔تجارت، رابطہ کاری اور عوامی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔دونوں رہنمائوں نے علاقائی امن و ترقی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔