بات چیت مصالحت کار دوستوں کے ذریعے جاری ہے،ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

 جنگ بندی کے خطرات منڈلا رہے جنہیں سنجیدگی سے لے رہے ہیں،سربراہ ایرانی ایٹمی تنظیم
تہران(آئی این پی )ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ وہ پر امید ہیں کہ امریکا سے جوہری معاہدہ ممکن ہے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو  میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکا پراعتمادنہیں ہے، بات چیت مصالحت کار دوستوں کے ذریعے جاری ہے۔عباس عراقچی نے مزید کہا کہ بیلسٹک میزائل اور مزاحمتی تنظیموں کا ساتھ چھوڑنے کی بات ناممکن ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایران پر حملے کی دھمکیوں کے ساتھ ساتھ مذاکرات کی بات کررہے ہیں۔