امریکا ، میکسیکو وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ،منشیات کے خاتمے پر تبادلہ خیال

واشنگٹن(آئی این پی )امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور میکسیکن وزیر خارجہ ڈی لافوئنٹے کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں منشیات کے خاتمے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی اور میکسیکن وزرائے خارجہ نے میکسیکو میں منشیات نیٹ ورک ختم کرنے کی ضرورت پر گفتگو کی۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق فینٹینائل، ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے مضبوط تعاون کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس حادثے پر مقامی پاکستانی کمیونٹی میں گہرے رنج و غم کی فضا پائی جاتی ہے۔