امریکی اور برطانوی وزرائے خارجہ کا رابطہ، شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال

 واشنگٹن(آئی این پی )امریکی اور برطانوی وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ترجمان امریکی  محکمہخارجہ میتھیو ملر نے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ رابطے میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور انتقال اقتدار کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی غور ہوا۔دونوں رہنماں نے مشترکہ لائحہ عمل سے آگے بڑھنے پر اتفاق  کیا