کراچی: فنکشن سے واپس آتے ہوئے گاڑی روک کر 15 افراد کی خواجہ سراؤں کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور تشدد کا واقعہ

کراچی: فنکشن سے واپس آتے ہوئے گاڑی روک کر 15 افراد کی خواجہ سراؤں کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور تشدد کا واقعہ

کراچی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خواجہ سرا سے مبینہ زیادتی و تشدد کیس میں گرفتار 4 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت نے ملزمان کو فی کس 30 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ مقدمے میں عتیق، نصرو، عثمان اور بہادر نامزد ہیں، جنہوں نے گرفتاری سے قبل ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔پراسیکیوشن کے مطابق واقعہ 13 تاریخ کو  اورنگی ٹاؤن کراچی میں پیش آیا، جہاں ایک فنکشن سے واپسی پر متاثرہ شخص کی گاڑی روکی گئی۔

مقدمے میں الزام ہے کہ 10 سے 15 افراد نے متاثرہ شخص کو دوسرے مقام پر منتقل کر کے مبینہ طور پر زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔واقعے کا مقدمہ اقبال مارکیٹ پولیس میں درج کیا گیا تھا جبکہ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔